راولپنڈی : پی پی 19 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے عدنان چودھری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق جھنڈا چیچی کے قریب آزاد امیدوار چودھری عدنان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ چودھری عدنان 2018 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے سانحہ 9 مئی کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کی تھی۔