اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنمائوں کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے صدر مملکت سے ملاقات میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ اٹھا یا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔
وفد نے صدرمملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 12, 2024
مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، وفد کا موقف
پارٹی کو دبانے،انتخابی نشان چھیننے اورگرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی، وفد کاموقف