پشاور : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں پارٹی صدارت اور سیاست چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نہ پارٹی چھوڑی ہے نہ سیاست فی الحال بریک لے رہاہوں۔ ہماری پارٹی انتخابات میں نہیں جیتی۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ پہلے خبریں آئی تھیں کہ پرویز خٹک نے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے یہ اعلان انتخابات میں شکست کے بعد کیا ہے۔