لاہور : صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارٹی عہدہ اور سیاست چھوڑنے کے جہانگیر خان ترین کے فیصلے سے دلی دُکھ ہوا۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے۔ اُن کا کسی بھی حکومت میں ہونااُس حکومت کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ سیاست سے ہٹ کر وہ انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بطورچھوٹا بھائی اور آئی پی پی صدر کی حیثیت سےانہیں اور اُن کی فلاحی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی اور کامیابی سے ہمکنارکرے۔ آمین!