انتخابات میں شکست : سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

05:15 PM, 12 Feb, 2024

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے الیکشن میں پارٹی کی بدترین شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔بطور امیر جماعت اسلامی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔ 

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ سراج الحق نے عام انتخابات میں شکست کی بھی ذمہ داری قبول کی ہے. 17 فروری کو جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہو گا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے کہ سراج الحق کا استعفیٰ قبول کیا جائے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر خان ترین بھی پارٹی عہدے اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں