لودھراں : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی عہدے اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میری حمایت کی ۔ اپنے مخالفین کو جیت پر مبارکباد پیش کرنا ہوں۔
I would like to thank everyone who supported me in this election and want to offer my congratulations to my opponents. I have immense respect for the will of the people of Pakistan. Therefore, I have decided to resign from my position as Chairman IPP and step away from politics…
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 12, 2024
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کی خواہش کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اللہ کے فضل سے میں ذاتی حیثیت میں اپنے ملک کی بہترین خدمت کرتا رہوں گا۔