آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ن لیگ کے خلاف بیانات سے روک دیا

03:37 PM, 12 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو مسلم لیگ  ن کے خلاف بیانات سے روک دیا ہے۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے۔

 ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ہدایت دی ہے کہ  ن لیگ سے متعلق شائستگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ بلاول بھٹو کو ن لیگ سے معاملات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے لیے معاملات طے پا گئے ہیں۔ دونوں جماعتوں میں اتفاق ہوا ہے کہ تین سال مسلم لیگ ن اور دو سال پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم ہوگا۔ اس فارمولے کی آج پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ سے منظوری لی جائے گی۔ 

مزیدخبریں