لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے، کسی نے بھی شرپسندی کی کوشش کی تو سخت نتائج بھگتنا ہونگے، اس بار ہمارا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، نہیں چاہتے قوم تقسیم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہرکسی کا حق ہے اس سے کسی کق نہیں روکا جا سکتا۔ لوگوں کے پاس قانونی راستہ بھی موجود ہے، انتخابی نتائج پرکسی کواعتراض ہےتو متعلقہ فورم پررجوع کرے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کسی صورت میں 9 مئی کا واقعہ نہیں دہرانے دیں گے، ملک اس قسم کی حرکتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔