الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے

01:18 PM, 12 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں پر سماعتیں جاری ہونے کے پیش نظر  قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے۔ قومی اسمبلی کے 15 اورصوبائی اسمبلیوں کے 22 حلقوں کے نتائج جاری نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 56 ، این اے 52اور این اے 53 راولپنڈی میں کا حتمی نتیجہ روک دیا گیا، این اے 60 جہلم اور این اے 69 منڈی بہاوالدین میں حتمی نتائج روک دیا گیا جبکہ این اے57 اوراین اے 52 کا حتمی نتیجہ بھی روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 126 اور این اے 27 لاہور کا حتمی نتائج بھی روک دیا جبکہ این اے 87 خوشاب کے حتمی نتائج جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

  

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 22حلقوں کا نتیجہ روک دیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقےپی پی 22،  پی پی 4 اٹک، پی پی 7 اور پی پی 6 مری کا حتمی نیتجہ روک دیا گیا، پی پی 15 اور پی پی 17 راولپنڈی کا نتیجہ بھی روک دیا گیا جبکہ پی پی 12 اور پی پی 53 ، پی پی 49 سیالکوٹ اور پی پی 14 راولپنڈی کے حتمی نتائج روک دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی پی 279 لیہ کا حتمی نتائج روک گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے پی پی 133 کا حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

مزیدخبریں