ن لیگ، پی پی پی سمیت کسی پارٹی کو جوائن نہیں کرونگا: شاہد خٹک کا حلف نامہ

ن لیگ، پی پی پی سمیت کسی پارٹی کو جوائن نہیں کرونگا: شاہد خٹک کا حلف نامہ
سورس: file

پشاور: پی ٹی آئی کا آزاد امیدواروں کو متحد رکھنے کیلئے حکمت عملی کے پیش نظر پاکستان تحریک ا نصاف کے خمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

این اے 38 کرک سے نو منتخب ایم این اے شاہد خٹک نے حلف نامہ پارٹی کو پیش کردیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی سمیت کسی پارٹی کو جوائن نہیں کرونگا، عمران خان کے حکم پر پارٹی جوائن کرونگا، اور عمران خان ساتھ ہمیشہ وفادار رہوں گا۔

  

خیال رہے کہ گزشتہ روز این اے 121 لاہور سے کامیاب نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں