ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے فٹبالرلیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت متعدد فٹبالرز نے اپنی جرسیاں عطیہ کردیں۔رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو ، امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں نیلامی کیلئے پیش کی جاچکی ہیں ۔نیلامی سے وصول ہونے والی رقم زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے استعمال کی جائے گی ۔
دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکی اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکا ہے ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔