کراچی: سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی پرآگاہی سےمتعلق سرکاری و نجی جامعات میں الگ مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیرجامعات سندھ اسماعیل راہو نے سیکرٹری جامعات اور وی سیز کو موسمیاتی تبدیلی کے مضمون پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے سندھ زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کا شکار ہونے لگا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سےبچنےکیلئےطلباکو بنیادی معلومات فراہم کرنےکی ضرورت ہے۔
،اسماعیل راہو کا کہنا تھا جامعات میں موسمیاتی تبدیلی کامضمون پڑھانےسے انسانی صحت کامعیاربہترکرنےمددملےگی، اگرموسمیاتی تبدیلی پرآگاہی نہ دی گئی توآئندہ نسل کو مزیدپریشانی کاسامناہوگا ۔