آٹے کا بحران پھر سراٹھانے کو تیار ،فلور ملز مالکان کا ہڑتال کا اعلان

12:51 PM, 12 Feb, 2023

لاہور :   فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

لاہو ر سمیت پنجاب بھر میں  دکانوں سے آٹا غائب  ہونے  لگا ۔ بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں ،  15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی۔
 

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹو  کاکہناہے کہ کل سے فلار ملز گندم نہیں اٹھائیں گی۔  مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نہیں ہو گی ،14  فرور ی  کو بطور احتجاج ملز بند کر دیں گے ۔ 
 
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی   فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا، سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ  ملزمالکان  کی اکثریت ہڑتال کے خلاف ہے، ہڑتال پر اکسا کر غذائی قلت پیدا کرنے والے اشخاص کا ڈیٹااکٹھا کرکے متعلقہ اداروں کو فراہم کیاجارہاہے۔

مزیدخبریں