لاہور :تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور عدالتی احکامات کا مذاق نہ بنائے۔آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔ریاست خطرات کا شکار ہوجائےگی۔
فواد چودھری نے کہا جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا ۔فواد چودھری نے بیوروکریٹس کو پیغام میں کہا کہ وہ بیوروکریٹ جو پچیس مئی کے واقعات میں شامل تھے۔جنہیں نقوی حکومت نے دوبارہ دھاندلی کی نیت سے تعینات کیاہے۔وہ خود پنجاب سے علیحدہ ہوجائیں۔ریاست کے ساتھ اپنے حلف کا پاس کریں۔سول سرونٹ کے لیے مناسب نہیں کہ وہ خود کو کسی سیاسی پارٹی کا وفادار ثابت کرے۔