قانون ساز ادارے بے توقیر ہوچکے ہیں، عوام کا ان پر سے اعتماد ختم ہوگیا، سراج الحق

11:15 AM, 12 Feb, 2023

گجرات:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ،قانون ساز ادارے بے توقیر ہوچکے ہیں، عوام کا ان پر سے  اعتماد ختم ہوگیا،

 میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو تباہی کے دہانے پرلانے والے یہاں کے حکمران ہیں۔ پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن  اور پی ٹی آئی نے عوام کا نہیں صرف اپنا مفاد دیکھا۔

 ان کاکہنا تھا  عوام کا اداروں پر اعتماد ختم ہوچکا ہے،قانون ساز ادارے بے توقیر ہوچکے ہیں۔  عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی آگے نہیں آرہا صرف بیانات دیئے جارہے ہیں ۔سراج الحق کا کہنا تھا جماعت اسلامی  ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس عوام کو درپیش مسائل کا حل موجود ہے ۔ 

مزیدخبریں