اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے شامی ہم منصب سے ٹیلیفون پر شام میں زلزلے سے شدید جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر شام کے حکام سے رابطے میں ہیں۔ مشکل وقت میں شامی بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔ زلزلہ زدگان کیلئے خصوصی امدادی طیارہ شام بھیج چکے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا جلد شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان بھی روانہ کیا جائےگا ۔