چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجا نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
میٖڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا یہ اجلاس پیر کو ہوگا ، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے میں 90 روز کے اندر انتخاب کرانے کی ہدایت کے ایک روز بعد طلب کیا گیا۔
الیکشن عہدیدار کا کہنا تھا کہ ای سی پی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے نفاذ کے منصوبے کو حتمی شکل دے گا۔
واضح رہے ک اس سے قبل جمعہ کے روز ہونے والے ای سی پی کے اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے کمزور معاشی صورتحال کے پیش نظر فنڈز کی فراہمی سے انکار کے بعد انتخابی عمل کے لیے فنڈز کی کمی کا مسئلہ اٹھایا اور اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور پولیس چیف کی جانب سے پیش کردہ سیکیورٹی خدشات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔