مصنوعی ذہانت کی سروس چیت جی پی ٹی کی  ماہانہ فیس مقرر کر دی گئی

08:31 AM, 12 Feb, 2023

آتے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی  مصنوعی ذہانت کی سروس   چیت جی پی ٹی کی  ماہانہ فیس مقرر کر دی گئی۔ 

مرکزی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن کا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ 20 ڈالر فیس کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین اس سے غیرمعمولی فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اپنے اعلان کے بعد یہ سافٹ ویئر اب طلباوطالبات، صحافیوں اور سائنسدانوں تک میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی  کا استعمال کم قیمت پر ایس ای او میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

اوپن اے آئی نامی  امریکی کمپنی کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس  چیٹ بوٹ نے  چیٹ جی پی ٹی کو  مقبول ہونے والی ایپ قرار دیا ۔جنوری 2023 کے اختتام پر اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی۔

چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے تفصیلات، معلومات  حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں  اور ریسرچ  بھی کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں