راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے پنجگور کا دورہ کیا ہے ۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور پہنچنے پر مقامی کمانڈر نے آرمی چیف کو علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو کسی بھی قسم کے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے جوابی میکانزم سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا ئیں گے۔ مقامی آبادی کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔آرمی چیف نے دورے کے دوران مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔