استانی نویں کلاس کے طالب علم کو دل دے بیٹھی ،پھر کیا ہوا ؟سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

استانی نویں کلاس کے طالب علم کو دل دے بیٹھی ،پھر کیا ہوا ؟سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل


  خیرپور:  خیر پور کے نجی سکول میں استانی اپنے ہی طالب علم کو دل دے بیٹھی ،23 سالہ استانی 20 سالہ طالب علم کی دیوانی ہو گئیں ،دونوں نے بھاگ کر شادی کی اور سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے اپنی شادی کی اطلاع دی ۔

کراچی کی مقامی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی،ویڈیو میں 23 سالہ استانی کا اپنا نکاح نامہ دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، پسند سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ نجی اسکول کی استانی 24 جنوری کو اسکول سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھی، ٹیچر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج ہوا تھا جبکہ 20 سالہ شاہ زیب بھی 24 جنوری سے غائب تھا جو نجی اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہے۔

سکول ٹیچر شمائلہ نے اپنے شاگرد سے شادی گھر والوں کی رضا مندی کے بغیر کی، لڑکے نے بھی گھر والوں کو نہیں بتایا تھا، دونوں ایک دوسرے سے پیار کرنے لگے اور سکول سے بھاگے اورشادی کر لی، شادی کر کے علاقہ چھوڑ دیا، جب سکول ٹیچر کے گھر والوں کو پتہ چلا تو وہ سخت اشتعال میں آ گئے اور خاتون ٹیچر کے شوہر پر اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

بعد ازاں سکول ٹیچر نے ویڈیو میں جہاں شادی کا نکاح نامہ دکھایا وہیں اعلیٰ حکام سے تحفظ کی بھی اپیل کی ۔