فضل الرحمن اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی 

فضل الرحمن اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی 
سورس: File

لاہور : مولانا فضل الرحمن اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے تحریک عدم اعتماد پر لائحہ عمل کیلئے دو دن کا وقت مانگ لیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی چودھری  برادران کے ساتھ دو سیشن میں ملاقات ہوئی ۔ پہلی ملاقات میں مولانا فضل الرحمن، اکرم درانی، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری سالک حسین اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آئے دیگر ساتھی موجود تھے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری ملاقات مولانا فضل الرحمن، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور اکرم درانی کے  درمیان ہوئی۔  ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر بات کی۔

مولانا فضل الرحمن نے چوہدری برادران اور آصف زرداری کے درمیان جو بھی پیشکش ہوئی تھی اسکی تائید کی۔ مولانا فضل الرحمن نے چوہدری برادران سے عدم اعتماد کے حوالے سے لائحہ عمل کے لیے دو دن کا وقت لیا۔ دو دن کے بعد متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے تحریک عدم اعتماد پر جو لائحہ عمل بنایا جائے گا آپ کو ٹیلی فونک رابطہ کے زریعے مطلع کیا جائے گا۔

فضل الرحمن نے کہا کہ میاں شہباز شریف آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں پرانے گلے شکوے دور کرکے ان سے ملاقات کرنے کی درخواست کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے شہباز شریف سے ملاقات کرنے کی حامی بھر لی۔ 

مصنف کے بارے میں