دل ہی دل میں رنبیر کی دلہن بن چکی ہوں: عالیہ بھٹ 

07:28 PM, 12 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ’میری شادی بہت پہلے رنبیر کپور سے ہو چکی ہے، دل ہی دل میں، میں بہت پہلے ہی رنبیر کی دلہن بن چکی ہوں۔

نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عالیہ رنبیر کپور کے اُس بیان کا جواب دے رہی تھیں جس میں رنبیر نے کہا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو ان کی اور عالیہ کی شادی ہو چکی ہوتی۔

عالیہ نے کہا کہ رنبیر کا کہنا درست ہے لیکن جو بھی ہوتا ہے آپ کے اچھے کے لیے ہوتا ہے اور اب جو ہو گا وہ بھی بہت خوبصورت ہو گا لیکن وہ تو بہت پہلے ہی رنبیر سے دل ہی دل میں شادی کر چکی ہیں۔

عالیہ اپنی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری کی پروموشن کے سلسلے میں نیوز چینل کے ساتھ بات کر رہی تھیں۔ عالیہ اور رنبیر نے فلم برہماستر کے دوران ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیا تھا۔

حال ہی میں صحافی راجیو مساند کے ساتھ انٹرویو میں جب رنبیر سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ شادی ملتوی نہیں کرنا چاہتے اور اس سال ضرور وہ اور عالیہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مزیدخبریں