لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کے باعث لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں جس پر کپتان سرفراز احمد نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
محمد نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’میں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کے دوران اپنی ٹیم چھوڑنے سے بہت پریشان ہوں۔ اب میں اپنے گھر سے پرپل فورس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔‘
I’m absolutely gutted on leaving my team during @thePSLt20 due to an ankle injury.
— Muhammad Nawaz (@mnawaz94) February 11, 2022
Now I’ll be cheering for #PurpleForce from my home @TeamQuetta #GladiatorForever #ShaanePakistan
محمد نواز کے اس پیغام پر ٹیم کے کپتان سرفرار احمد نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’نہ جا یار‘ اور ساتھ ہی رونے والے ایموجی کا استعمال کیا اور ان کیساتھ جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
Na jaa yar ???? @mnawaz94 Get well soon https://t.co/tz3Iq5d6gg
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) February 11, 2022
واضح رہے کہ محمد نواز کو ٹریننگ کے دوران بائیں پاؤں میں انجری ہوئی تھی جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ محمد نواز کی فارم بھی بہترین تھی اور شائد یہی وجہ ہے کہ سرفرار احمد کی جانب سے ان کے جانے پر یوں افسردگی کا اظہار کیا گیا ہے۔