پولیس موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانیوالی لڑکی گرفتار

02:11 PM, 12 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اوکاڑہ:صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہر  دیپالپور میں نوجوان لڑکی کو  پولیس موبائل  کے اوپر بیٹھ کر  ٹی ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

دیپالپور میں پولیس موبائل پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

لڑکی کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد   ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کی گرفتاری کے احکامات دئیے۔

ڈی پی او کے احکامات پر پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

 
 

مزیدخبریں