ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ڈی جی نیب لاہور گرفتار 

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ڈی جی نیب لاہور گرفتار 

رحیم یار خان : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رحیم یار خان سے نیب لاہور کے جعلی ڈائریکٹر جنرل کو گرفتار  کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے  سائبر کرائم ونگ نے جعلی ڈی جی نیب لاہور کو رحیم یار خان سے گرفتار کر کے ملزم  سے 1000 کے قریب جعلی سمیں بھی برآمد کیں۔ ملزم خود کو  ایف آئی اے کراچی کا جعلی ڈائریکٹر بھی ظاہر کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اپنے آپ کو ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے ہائی پروفائل ٹارگٹ توقیر احمد ولد منیر احمد کو  رحیم یار خان سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے جعلی سموں کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بھی لوٹے۔ایف آئی اے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے لاہور لائے گی۔

مصنف کے بارے میں