اسلام آباد: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 26 فروری کو منعقد ہونگے، انتخابات کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاْ گیا۔
چیئرمین الیکشن بورڈ جاوید اکبر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ بار کے الیکشن کی پولنگ 26 فروری کو ہوگی ،پولنگ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کے دوران دن ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز و کھانے کا وقفہ ہوگا۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدوار 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے جبکہ امیدواروں کی فہرست 15 فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 16 اور 17 فروری کو سنے جائیں گے اور امیدوار اعتراضات کے خلاف اپیل 18 فروری کو کرسکیں گے، امیدواروں پر اعتراضات کے خلاف اپیلیں 21 فروری کو سنی جائیں گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے اور دستبردار ہونے کیلئےامیدوار 22 اور 23 فروری کو اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کے لیے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست 23 فروری کو آویزاں کی جائے گی،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی پروجیکشن میٹنگ 24 فروری کو ہوگیْ۔ جبکہ الیکشن کا انعقاد 26 فروری کو کیا جائے گا۔