گورنرسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جاری

گورنرسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد:وزارت خؒزانہ نے  گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر  ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جس میں  سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق  گورنر اسٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ اور مرمتی سہولیات دی جاتی ہیں،  ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں، 600 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جاتا ہے۔

رضا باقر کو  اسٹیٹ بینک کی جانب سے بجلی، گیس، پانی اور جنیریٹر کے اخراجات فراہم کیے جاتے ہیں ، بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے  جبکہ  مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے۔

 
 گورنر اسٹیٹ بینک 4 ملازمین رکھنے کی سہولت ہے جن کی ماہانہ تنخواہ 18 ہزار روپے ہے۔ جبکہ سیکورٹی گارڈ کی سہولت بھی 24 گھنٹے میسر ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو ایک ماہ میں تین چھٹیوں کی بھی سہولت حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں