لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے نجی سکولز میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے نجی اسکولوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیزآواز میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے جبکہ اسکولزمیں اونچی آواز کیساتھ لاؤڈاسپیکر کا استعمال ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اسکول کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔