پی ایس ایل7:آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا

پی ایس ایل7:آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے دوسرے مرحلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق میچ  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچ کھیلے ہیں، دو میچ میں اسے شکست ہوئی جب کہ تین میں کامیابی ملی، پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی  اب تک 5 میچ کھیلے ہیں، تین میچوں میں کوئٹہ کو شکست ہوئی جب کہ ایک دو میں کامیابی ملی، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ کا چوتھا نمبر ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 14 بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ 7 میچوں میں اسلام آباد کی ٹیم فاتح رہے جب کہ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 7 میں  کھیلے گئے  آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔
 

مصنف کے بارے میں