مشہور پاکستانی اداکارہ کا نکاح ہو گیا، خوبصورت تصاویر وائرل

09:16 AM, 12 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: مشہور پاکستانی اداکارہ سونیا مشال کا نکاح ہو گیا، خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز اور بلال عباس کیساتھ ڈرامہ دم پخت سے شہرت پانے والی اداکارہ سونیا مشال نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی تصاویر بھی شئیر کی۔ جن کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ سونیا مشال کے مزید  قابل ذکر پروجیکٹس میں صنف آہن،  خسارہ، جی ٹی روڈ اور  نیلی زندہ ہے  شامل ہیں۔

اداکارہ نے اپنی خاص دن کیلئے سلور  اور سرمئی رنگ کے دیدہ زیب لباس کا انتخاب کیا .

جبکہ انہوں نے  اپنے ہاتھوں اور کمر پر  خوبصورت مہندی بھی لگوا رکھی تھی۔ اداکارہ کی تصاویر کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں