کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی پر نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں بہت فخر ہے کہ سندھ میں طلبہ یونینز کو بحال کرکے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے وژن اور شہید بینظیر کے مشن کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ندھ اسمبلی ملک کی تمام اسمبليوں پر سبقت لے گئی، طلبا یونین کی بحالی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گيا، سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں 38 سال بعد جامعات اور کالجز میں طلبہ یونینز کے الیکشن ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تاریخی قانون سازی پر اپوزیشن کو بھی مبارکباد دی۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران جمعہ کو مکیش چاؤلہ نے ’سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل 2019‘ پیش کیا، جسے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے تصدیق کی ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران طلبہ یونین کی بحالی کا بل پیش کیا گیا، جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں 38 سال بعد طلبہ یونین کی بحالی کے بل کی منظوری پر