اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کی طرف سے سینیٹ کے امیدواروں کے اعلان کے بعد نیب بھی متحرک ہوگیا۔ کاغذات کے نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے گرد شکنجہ کسا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔ نیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا گیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔
نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔
خیال رہےکہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو ہوگا جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔