لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عطا تارڑ کی گرفتاری پر شدید رعمل دیتے ہوئے کہا گرفتاری اور رہائی سے حکومتی خوف اور کنفیوژن عیاں ہے لیکن یہ جو مرضی کر لیں ان کا جانا ٹھہر گیا ہے۔
The way Ataa Tarar @TararAttaullah was arrested and released is reflective of extreme fear, confusion and disarray in the jaali govt camp. Jo marzi ker lo, tumhara jana thehr gaya. Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 12, 2021
خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو گرفتار ی کے فوری بعد رہا کر دیا تھا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کر اپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔ آج ایک سیاسی اداکار نے ڈراما رچایا ہے کیونکہ جب گرفتاری ہی نہیں ہوئی تو رہائی کیسی۔ اس کا مقصد وزیر آباد اور ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ہمدردیاں حاصل کرنا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا عطا تارڑ اور عابد رضا نے ضمنی الیکشن میں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی لیکن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گےڈ عطا تارڑ سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے سیاسی گیدڑ کا کردار ادا کیا۔