کرکٹر کرس گیل نے اب موسیقی میں نام کمانے کا فیصلہ کر لیا

06:36 PM, 12 Feb, 2021

کنگسٹن: ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے اب موسیقی میں بھی نام کمانے کا فیصلہ کر لیا۔ کرس گیل سنجیدگی سے ڈانس ہال میوزک کیریئر شروع کرنے کے ساتھ اپنا پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

انھوں نے 2020 میں ڈانس ہال آرٹسٹ اسٹائیلو جی کے ساتھ ایک ری مکس کیا تھا۔ گیل نے کہا کہ میں نے مذاق میں اسٹائیلو جی سے ری مکس کا کہا اور پھر ایک دن وہ میرے گھر آئے اور کہا کہ میں تیار ہوں لیکن میں نے کہا کہ میں تو مذاق کر رہا تھا مگر وہ سنجیدہ تھے۔

معروف کرکٹر نے بتایا کہ ہم نے ری مکس کیا اور وہ کامیاب رہا جبکہ اب میں ٹرپل سنچری ریکارڈز کے نام سے اپنا پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر غور کر رہا ہوں جس میں اپنی آواز میں بھی گانے ریکارڈ کراﺅں گا۔ 

مزیدخبریں