پیسے کس نے دیے ؟ کیوں دیے؟ وزرا تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب

06:06 PM, 12 Feb, 2021

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی وزرا کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔اجلاس میں فواد چوہدری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شریک ہوں گے جبکہ کمیٹی کی سفارشات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے۔

ارکان صوبائی اسمبلی کی رقم لیتے ویڈیو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی اسکینڈل میں ملوث ایم پی ایز سے تحقیقات کرنے کا طریقہ کار طے کرے گی، تین رکنی وزراء کمیٹی کے اجلاس میں ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔ کمیٹی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور اینٹی کرپشن کی معاونت لے گی۔

کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی کہ کون کون سینیٹر بنا، کس کس نے رقم لی، معاملے کو تحقیقات کی بنیاد پر دیکھا جائے گا۔ پیسے دینے والا کون تھا، جرم میں ملوث تمام نام سامنے لائے جائیں گے۔

مزیدخبریں