مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری و رہائی

05:20 PM, 12 Feb, 2021

وزیر آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی  تصدیق کردی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے عطا تارڑکو وزیر آبادمیں گرفتار کیا۔عطا تارڑ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے ڈسکہ میں موجود تھے۔ 

بعد ازاں  مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے احتجاج کے بعد پولیس نے عطا تارڑ کو رہا کردیا۔

مزیدخبریں