اسلام آباد: وزیرا عظم کے انتہائی قریبی اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے اہم ترین عہدہ چھوڑ دیا ،عثمان ڈار کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے کام چھوڑنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے عہد ہ چھوڑنے کیلئے وزیراعظم کو درخواست دیدی ،عثمان ڈار کی خواہش پر کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑتے ہوئے این اے 75کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وزیراعظم سےاجازت مانگی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے انتخابی قوانین کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا اور این اے 75کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وزیراعظم سےاجازت مانگ لی۔
عثمان ڈار کی خواہش پر کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد عثمان ڈار دوبارہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔