ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں وقت میں چار ٹرکوں سمیت 133 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہائے وے پر ایک ہی وقت میں چار ٹرکوں سمیت 133 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے۔
'فورٹ-وَرتھ' شہر کی مرکزی ہائے وے پر بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے ٹرک اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے باعث کچھ لوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے۔
جنہیں باہر نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو گاڑیوں کو کاٹنا پڑا۔زخمیوں میں سے بیشتر کو طبی امداد دے کر گھروں کو بھیج دیا گیا ، جبکہ چند کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کا کہناہے کہ بر وقت طبی امداد کی وجہ سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کئی جگہوں پر اس طرح کے حادثات دیکھنے میں آتے ہیں ، جس کی وجہ سے کئی اموات اور زخمی بھی ہوجاتے ہیں ۔