چین میں نئے قمری سال کا آغاز ہوگیا ہے

12:40 PM, 12 Feb, 2021

بیجنگ : چین میں نئے قمری سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابقچین میں نئے قمری سال کا آغاز ہوگیا ہے۔  شہر شہر چراغاں، ہر طرف رونق اور جشن کا سماں  دیکھنے میں آرہا ہے ۔  نئے قمری سال کو کسی نہ کسی جانور یا پرندے سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس بار نیا سال بیل سے منسوب کیا گیا ہے۔ 

چین میں نئے سال کے موقع پر فانوس، لالٹینوں  اور روشنیوں سے چینی شہروں  کوسجا دیا  گیا ہے ۔اس موقع پر موسیقی  اور ڈانس  کے ساتھ مقامی فنکاروں  کی پرفارمنسز پر مبنی رنگا رنگ 'گالا' بھی پیش کیا گیا ۔نئے قمری سال کی خوشی میں  11 سے 17 فروری تک عام تعطیل ہے۔

بازاروں اور سیاحتی مقامات پر  رش  لگ گیا ہے اور ملک بھر میں رنگا رنگ  تقاریب کا سلسلہ جاری ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت مختلف عالمی سربراہان کے چینی عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد کے پیغامات جاری کیے ہیں ۔ 

ہر سال کی طرح کروڑوں افراد اپنے  آبائی گھروں کا رخ کررہے ہیں۔

مزیدخبریں