مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو45,696کروڑ کا ٹیکا لگادیا

10:55 AM, 12 Feb, 2021

نئی دہلی :  مودی سرکار نے   اپنی ہی ائیر فورس کو کروڑوں کا ٹیکا لگادیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت   نے اپنی ہی ائیر فورس   کو45,696کروڑ کا ٹیکا  لگادیا  ہے۔بی جے پی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی کمپنی  ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا اور تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا ۔ حالنکہ بھارتی  نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو ان کی تکنیکی مسائل کہ وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔


تیجا جہاز ہندوستانی MIG-21جہازوں کے نعم البد ل  کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ کیونکہ 1970 ء کے بعد سے MIG-21کے حا دثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری اپنی غیر معیاری پیداوار اور دہایوں پر محیط اپنی مسلسل نا کامیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں بد نام ہے۔


اس امر کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں خود کو چین کا متبادل اور مقابل متعارف کروانے والا ملک 26 سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔  مگ-21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ تیجا جہازوں کو متعارف کرایا گیا لیکن اب تک 60 فیصد تیجا گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔ 


 مودی حکومت اور بھارتی ائیر فورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس پروجیکٹ کی ناکامی کا عکاس ہے۔  اس کے مقابلے میں پاکستان کے شاہینوں نے پاکستان میں بنائے جانے والے JF-17 تھنڈر سے بھارتی سور ماؤں کا خواب چکنا چور کیا اور ایک SU-30 اور MIG-21کو نشانہ بنایا۔ 


 پاکستان کی یہ کامیابی جہاں پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے وہیں بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔

مزیدخبریں