اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی کی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے ۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دہشت گردوں سےفائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔
شہدا میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر شامل ہیں ان کے ساتھ ساتھ شہدا میں سپاہی عزیز، سپاہی انیس الرحمان بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔