پی ایس ایل فائیوکیلئے کمنٹری پینل تشکیل دے دیا گیا

07:03 PM, 12 Feb, 2020

لاہور:پاکستان سپر لیگ 5 کے لیے کمنٹری پینل تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ ناموں کا اعلان ایک دو دن میں کردیا جائےگا۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل اور پریزینٹرز کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پینل میں ڈینی موریسن، جونٹی رھوڈز، ہلٹن ڈیون ایکرمین، ڈرک نینز، مائیکل سلیٹر، کیس نائیڈو، ڈومینک کورک، ایلن ویلکنز، مارک بوچر بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمنٹری پینل میں پاکستان کے معروف نام رمیز راجا، وقار یونس ، بازید خان ، عروج ممتاز بھی پینل کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب پریزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس شامل ہیں۔

مزیدخبریں