شام میں اسدی افواج کا ہیلی کاپٹر گرا دیا گیا

11:36 AM, 12 Feb, 2020

دمشق : ترکی کی حمایت یافتہ شامی حزب اختلاف کی فورسز نے مبینہ طور پر شمال مغربی صوبہ ادلب میں شامی فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کہاہے کہ اس ہیلی کاپٹر کو شام کے شمال مغربی قصبہ نیراب میں گرایا گیاہے لیکن اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے ۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائیلٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اس واقعہ سے ایک روز قبل ہی شامی فوج نے ادلب میں پانچ ترک فوجیوں کو ایک کارروائی میں ہلاک کردیا تھا۔اس کے ردعمل میں ترک فوج نے شامی فوج کی چوکیوں اور ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔دریں اثناءترکی کے ایک عہدہ دار نے بتایا ہے کہ شامی حکومت کی فورسز نے ادلب میں ترک فوج کی نگران چوکیوں کے نزدیک ایک مرتبہ پھر فائرنگ کی ہے۔اس کے جواب میں ترک فورسز نے بھی فائرنگ کی ہے۔

مزیدخبریں