بیجنگ:چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے بیمار مزید 97 مریض دم توڑ گئے جس کے بعدہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1ہزار113 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 97 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1ہزار113 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوروناوائرس کے 2 ہزار 15مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی ہے ۔دوسری جانب جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کوروناوائرس کے مزید 39 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 174 تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو روکنے کے لیے جارحانہ اقدامات کی ہدایت کر دی.
ادارے نے وائرس کو کووڈ 19 'Covid-19' کا نام دے دیا، 18ماہ میں ویکسین تیار کر لی جائے گی، 25 ممالک نے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔کرونا وائرس قابو میں نہیں آ رہا، عالمی ادارہ صحت نے متاثرہ ممالک جارحانہ کوششیں کرنے کی ہدایات کر دی، ادارے نے وائرس کو کووڈ 19 Covid-19کا نام دے دیا۔ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس وائرس کا گروپ ہے اسی لیے مخصوص نام دینے کی سفارش کی۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے وائرس کی ویکسین18ماہ میں تیار کر لی جائے گی، 25ممالک نے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔ جی77اور اقوام متحدہ نے وائرس کیخلاف چین کی جنگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔