شام کو ترک فوجیوں پر حملوں کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی، اردوان

09:26 AM, 12 Feb, 2020

انقرہ: ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ شمالی مغربی شام میں ترک فوجیوں پر حملوں کی شامی حکومت کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ادلب صوبے میں شامی فوج کے حملوں میں ترکی کے 5 فوجی مارے گئے تھے جس کے جواب میں ترک فوج نے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حملے جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کو ترک فوج پر حملوں کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

مزیدخبریں