ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان سے قبل مکہ میں مسجد الحرام کا دورہ کیا ,نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ کی چھت پر بھی گئے۔
محمد بن سلمان 16 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ان کے دورے کی تیاری کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ محمدبن سلمان نے منگل کو مسجد الحرام کا دورہ کرتے ہوئے وہاں نماز کی ادئیگی کے بعد حجر اسود کو بوسہ بھی دیا۔
اس کے بعد انہوں نے خانہ کعبہ کی چھت کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے روایات کی پیروی کرتے ہوئے کعبہ کی اندر کی دیواریں بھی صاف کیں جنہیں عطر عود ملے آب زم زم میں ڈبو کر کپڑے سے صاف کیا جاتا ہے۔
خانہ کعبہ کی صفائی کا کام عموما دونوں مقدس ترین مساجد کے جنرل پریزیڈنسی کے حکام کرتے ہیں اور ماضی میں متعدد سعودی بادشاہ کعبہ کی صفائی کے عمل کا حصہ بن چکے ہیں محمد بن سلمان کو مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے وقف حصے کی توسیع کے منصوبے کی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر شاہی عدالت کے مشیر اور کونسل آف سینئر اسکالر کے رکن شیخ سعد بن ناصر الشتری بھی موجود تھے۔ولی عہد نے پیر کو مکہ شہر اور مقدس مقامات کے شاہی کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی تھی۔