دبئی :سنیل نارائن پی ایس ایل سیزن فور کے ابتدائی میچز انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائیں گے ۔
پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کی تقریب رونمائی ہو چکی ہے اور کرکٹ کی دنیا کے جگمگاتے ستارے 14 مارچ سے پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔پی ایس ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے تمام کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے بھی ڈال لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی سنیل نارائن انگلی کی انجری کی وجہ ابتدائی میچز میں شریک نہیں ہو نگے۔ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت انجری سے نجات کیساتھ مشروط ہے اگر وہ انجری سے نجات حاصل کر لیتے ہیں تو وہ پی ایس ایل سیزن فور کھیلیں گے اگر انجری سے نجات حاصل نہیں کریں گے تو وہ سیزن فور میں شریک نہیں ہونگے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کے بیک اپ کی صورت میں سمر سیٹ سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر میکس والر کو ڈرافٹ میں شامل کر لیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سنیل نارائن بہت جلد ہمارے درمیان ہوں کیونکہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سنیل نارائن لاہور قلندرز کی ٹیم کے حصہ تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں لاہور قلندرز کیساتھ ٹریڈنگ کر کے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔