اسلام آباد :وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس سیکٹرسےمتعلق اعلیٰ سطح کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس سیکٹرسےمتعلق اعلیٰ سطح کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءاسدعمر،فوادچودھری،غلام اور سرورخان نے شرکت کی ۔ مشیرتجارت،چیئرمین ٹاسک فورس برائےانرجی،وفاقی سیکریٹریز،چیئرمین اوگرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کےمنیجنگ ڈائریکٹراوردیگرافسران نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔
وزیر اعظم نے گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی نرمی یا رعایت نہ کی جائے،اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت 50 ارب روپےکی گیس چوری ہو رہی ہے ، چوری شدہ یا ضائع گیس کا بوجھ صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔
91فیصد گیس صارفین کے بلوں میں12 سے35 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا،وزارت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بڑے صارفین کے بلوں میں گیس کی اصل قیمت کو مدنظر رکھ کر اضافہ کیا جاتا ہے ، ایسے صارفین کی کل تعداد 10فیصد سے کم ہے ۔
گیس بلوں میں اضافے کی شکایت سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بجلی اور دیگر سیکٹر کے لیے200ایم ایم سی ایف ڈی گیس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔