نئی دہلی : بھارت کے شہر نئی دہلی کے معروف ہوٹل میں آتشزدگی سے اٹھارہ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، تیس سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں ہوٹل کے کمروں میں دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جس علاقے میں ہوٹل واقع ہے، وہ انتہائی گنجان آباد ہے۔
اس علاقے میں حکومتی دفاتر، دوکانیں اور تنگ رہائشی علاقہ ہے، ہوٹل انتظامیہ کے مطابق جب آگ لگی تو مختلف کمروں میں ٹھہرے ہوئے افراد گہری نیند میں تھے اور آگ لگنے کے بعد ہر کمرے میں ٹھہرے ہوئے افراد کو انہیں اٹھانا پڑا۔
ان افراد کو باہر نکلنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہوٹل کی سیڑھیاں لکڑی کی تھیں اور اُن میں بھی آگ پھیل چکی تھی۔
آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں ایک بیس افراد ٹھہرے ہوئے تھے،ابھی جلے ہوئے کمروں کی تلاشی جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا گیا ہے۔