ممبئی : بالی ووڈ سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کی کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن کے چھٹے سیزن میں شرکت کے حوالے سے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بالی ووڈ سٹارز نے تاحال کافی ود کرن کے پانچویں سیزن میں شرکت نہیں کی ہے جس کی وجہ بھارتی کرکٹرز کے بیانات کے بننے والے سکینڈلز بھی ہیں ، سلمان خان اور شاہ رخ خان نے کافی ود کرن کے تیسرے اور چوتھے سیزن میں شرکت کی تھی ۔
اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں بالی ووڈ خانز کافی ود کرن کے گرینڈ فنالے سیزن 6 میں شرکت کو یقینی بنائیں گے لیکن میڈیا میں ابھی بھی دونوں سٹارز کی شرکت کو مشکل قرار دیا جا رہا ہے۔